اسلام آباد :صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 ء جاری کر دیا۔
آرڈیننس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کا فروغ ، بیمار صنعتی یونٹس کا احیاء ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق آرڈیننس کے تحت نقصان میں جانے والی اور بیمار صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے پیکیج دیا گیا ہے۔
آرڈیننس کی مدد سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء میں سیکشن 59 سی ، 65 ایچ ، 100 ایف کا اضافہ کیا گیا، آرڈیننس میں کہا گیا کہ نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ظاہر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاروں کو صرف 5 فیصد مقرر ٹیکس دینا ہوگا، ظاہر کردہ فنڈز صرف پلانٹ و مشینری خریدنے ، انڈسٹری کے قیام کیلئے استعمال ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں:ازبکستان کیساتھ معاہدوں سے تجارتی سرگرمیوں میں مدد ملے گی، عبدالرزاق داؤد