صدر و وزیر اعظم کا ایٹمی پروگرام کے معماروں کو خراج عقیدت

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Nation celebrates Eidul Azha with religious zeal, fervour today
FILE PHOTO

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل ہوگئے ہیں، یہ دن اس مرتبہ ایک تاریخی کامیابی کے پس منظر میں منایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے بھارت کے حالیہ حملے کو پسپا کرنے پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ 1998 میں نواز شریف نے دباؤ کے باوجود چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کیا۔

انہوں نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں، انجینئرز، افواج پاکستان اور دیگر اداروں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ چاغی کے پہاڑوں سے بلند ہونے والی “اللہ اکبر” کی صدا آج بھی قومی عزم کی علامت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کے تزویراتی دفاعی طاقت حاصل کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے ایٹمی پروگرام کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت امن، خودمختاری اور قومی سلامتی کی ضامن ہے۔

صدر نے زور دیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا بلکہ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ یومِ تکبیر ہمیں اپنے دفاع، اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ کا عہد یاد دلاتا ہے۔

Related Posts