مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 وزیروں سمیت 4افراد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مالے: مالدیپ کے صدر محمد معاذ پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 وزیروں سمیت 4افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں صدر محمد معاذ پر مبینہ طور پر کالا جادو کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور سابق شوہر آدم رمیز کالا جادو کرنے کے الزام میں گرفتار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو 7روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ فاطمہ شمناز سلیم کو وزارتِ ماحولیات کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ صدارتی دفتر سمیت مالدیپ کی حکومت نے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مالدیپ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ عرب نیوز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی شہری مالدیپ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

میڈیا کے مطابق مالدیپ کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کے باعث عائد کی گئی۔ مالدیپ کی کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے کے قوانین بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts