صدرِ مملکت کی ترکمانستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت کی ترکمانستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
صدرِ مملکت کی ترکمانستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اشک آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکمانستان کے ہم منصب گربنگولی بردی محمدوف سے ملاقات کی ہے جو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقعے پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے اشک آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس کے موقعے پر ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کی جس کے دوران پاک ترکمانستان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

چار ملکی دوروں کا تیسرا مرحلہ، شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچ گئے

تاپی گیس منصوبے میں پیش رفت، پاکستان اور ترکمانستان کا اظہارِ اطمینان

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکمانستان میں پرتپاک استقبال پر میزبان ملک کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترکمانستان کی آزادی کے 30 برس مکمل ہونے اور مستقبل غیر جانبداری کی پالیسی کی 25ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔

پاک ترکمانستان صدور نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی موجودہ سطح کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات میں دو طرفہ رابطوں کو بڑھانے پر زور دیا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وسیع تر روابط یقینی بنانے کی اہمیت واضح کی۔

دونوں ممالک کے صدور میں تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دینے کیلئے سڑک، ریل اور فضائی روابط کی ضرورت پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی بر وقت تکمیل کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

افغانستان میں انسانی المیے کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سردیوں کی آمد کے موقعے پر عالمی برادری کو ہمارے ہمسایہ ملک کو خوراک، ادویات اور پناہ گاہ کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ 

انہوں نے ترکمانستان کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام علاقائی روابط اور خوشحالی کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔ 

 

Related Posts