749 ویں برسی پر صدر ایردوان کا مولانا روم کو شاندار خراج عقیدت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہےکہ  مولانا رومی  کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم  ہرزبان و مذہب اور نسل کے لوگوں کی مدد کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔

 صدر ایردوان نے ترک۔اسلام  مفکر مولانا جلال الدین محمد رومی کے 749 ویں یوم وصال کی مناسبت سے ایک  پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم  مولانا رومی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے زوہیب افضل اے ٹی ایف انڈر 14 ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ مولانا رومی  کے  وصال کو ساڑھے سات صدیاں گزرنے کے باوجود  ان کی یاد اور تعلیمات  دائما  تازہ، عشق الہی سے بھرپور اور نصیحت آمیز ہیں جن کی ساری زندگی دین و مذہب کے درمیان بلا تفریق محبت و خلوص کے جذبات اور احساس رواداری  کروڑوں انسانوں کے لیے باعث وسیلہ  بنی اور ہم بطور ترک قوم ان کے اس بیش بہا خزانے  کے وارث ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دور حاضر میں جہاں ہر وقت نسل پرستی اور غیر ملکی و اسلامی دشمنی  کا دورہ دورہ ہے مولانا رومی کی تعلیمات   اس سلسلے میں ہمارے لیے نجات دہندہ بن سکتی ہیں،دنیا اس وقت اظہار  رائےکے بہانے عقائد و لسانیات اور طرز لباس کا نشانہ بنا رہی ہے جس کے خلاف ترکی مولانا رومی  کی تعلیمات پر  عمل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ  ہماری دنیا اور خطے میں خلوص و محبت اور دانائی کا بول بالا ہو جائے۔

صدر نے   مولانا رومی کے749 ویں یوم وصال کی مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت و اعلی درجات کے لیے دعا کی۔

Related Posts