صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

صدر مملکت 34 ویں نیشنل گیم کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جناح ہاؤس پر حملے کا الزام، عمران خان کو جے آئی ٹی نے آج طلب کرلیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اندرونی اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں، پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ہے،جو لوگ پاکستانی عوام اور مسلح افواج کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Related Posts