اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، صدر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، صدر عارف علوی
اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، صدر عارف علوی

دبئی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ پاکستانیوں نے اخلاقیات کے معاملے میں دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ہفتے کے روز دبئی میں بزنس مین کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان انوویشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروباری مواقع فراہم کر رہا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے دبئی میں معروف سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی فرموں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کی۔ صدر علوی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں لوگوں کو بااختیار بنانے پر توجہ دے رہا ہے تاکہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی معاشی ترقی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دبئی میں جاری ایکسپو 2020 پاکستانی پویلین کا باقاعدہ افتتاح کردیا ، انہوں نے پاکستانی پویلین کی انتظامیہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

دبئی میں منعقد ہونے والی روشن اپنا گھر اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گزشتہ 40 سالوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کا رہا ہے ۔ پاکستانیوں نے اختلاقیات کے معاملے پر ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کسی پاکستانی لیڈر نے افغان مہاجرین کو ملک سے واپس بھیجنے کی بات نہیں کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں80 ہزار جانوں کی قربانی دی اور اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی پاکستان نے 70 اور 80 کی دہائی میں اچھے ڈاکٹرز اور انجینئرز پیدا کیے، تاہم بعد میں وہ ڈاکٹرز اور انجینئرز بیرون ملک  چلے گئے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران پاکستانیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، وزیراعظم عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کی، پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی اور کامیابی کے ساتھ کرونا پر قابو پایا‘۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ “دنیامیں انفارمیشن ٹیکنالوجی فروغ پارہی ہے، پاکستان میں بھی آئی ٹی  کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو 72 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل

Related Posts