اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان کو بالترتیب پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ممبر مقرر کیا۔
صدر نے یہ تقرریاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) (b) کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کیں۔
یہ دونوں عہدے گزشتہ سال 25 جولائی کو جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی (ممبر پنجاب) اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر (ممبر کے پی) کے ریٹائر ہونے پر خالی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی منظوری دے دی