یومِ عاشور کے موقعے پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کے الگ الگ پیغامات جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم نے یومِ عاشور کے موقعے پر الگ الگ پیغامات جاری کرتے ہوئے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی اسلام کیلئے عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ عاشور کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عاشورۂ محرم اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ دن عظیم تر مقصد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 شہدائے کربلا کی یاد میں جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری

حضرت امام حسین نے 72 جانثاروں اور اہلِ بیت کے ہمراہ جامِ شہادت نوش کرکے اسلام کو امر کردیا۔ واقعۂ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھی پر آشوب وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔ 

یومِ عاشور کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہادتِ امام حسین کا فلسفہ ظلم و جبر کے خلاف ہر قیمت پر ڈٹ جانا ہے۔یومِ عاشور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے۔

پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظلم، جبر اور ناانصافی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آپؓ کی قربانی غیر متزلزل ایمان اور راست بازی کا انمول سبق سکھاتی ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی۔

خیال رہے کہ آج 10 محرم الحرام کے روز واقعۂ کربلا کی یاد میں یومِ عاشور منایا جارہا ہے۔وزیر اعظم  نے واقعۂ کربلا کی تاریخی اہمیت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔ 

 

Related Posts