حضرت امام حسینؓ کی شہادت ظلم کی قوت پر سچائی کی جیت ہے۔صدرِ مملکت

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت ظلم پر سچائی کی جیت ہے۔صدرِ مملکت
حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت ظلم پر سچائی کی جیت ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ظلم کی قوت پر سچائی کی جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ عاشور کے موقعے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت سچ کی جیت اور ظلم کے خلاف جذبۂ جہاد کی ناقابلِ تردید مثال ہے۔

یومِ عاشور کے موقعے پر پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ امام حسینؓ کی شہادت درحقیقت سچائی کی جیت اور ظلم کے خلاف عظیم شہدائے کربلا کی قربانی کی لازوال مثال ہے جبکہ اِس قربانی نے مسلمانوں کو ایک نیا سبق دیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی نے مسلمانوں کو یہ سبق دیا کہ وہ اپنی زندگی کو بھی ظالموں کے خلاف جہاد کے دوران قربان کریں۔ آئیے آج ہم یہ عہد کریں کہ قومی ترقی و خوشحالی کیلئے شہدائے کربلا کے ہر قدم کی پیروی اور اسلامی اقدار پر عمل کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا  کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی کربلا میں عظیم قربانی مسلمانوں کیلئے ایک رہنما مثال ہے۔

 وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے مسلمانوں کو سچائی کیلئے جدوجہد کے دوران اپنا سب کچھ قربان کرنا سکھایا۔

مزید پڑھیں: حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی  رہنما مثال ہے۔وزیرِ اعظم