صدر مملکت نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نواز دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ نواز دیا
صدر مملکت نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ نواز دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ نواز دیا۔

بل اینڈ میلنڈاگیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوان صدر میں ہونے والی خصوصی تقریب میں دیا گیا، خصوصی تقریب میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

قبل ازیں بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی نے این سی او سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بل گیٹس وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

دریں اثناں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے برآمدات کو فروغ دیا جا سکتا ہے، برآمدات کے فروغ کے لئے ویلیو ایڈیشن اور بیجوں کے معیار میں بہتری کی ضرورت ہے۔

وہ جمعرات کو وزارت تجارت اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ترشاوہ پھلوں (کنو اور مالٹا) شو 2022 کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستانی پھلوں کی شہرت اور ملک میں دستیاب سہولیات سے متعلق اس تقریب کا اہتمام اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے، برآمدات اور درآمدات کے درمیان توازن کو برقراررکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں برآمدات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہرچیز کو خوبصورت اور منفرد بنایاہے۔انسان چیزوں کی پلاسٹک سے پیکنگ کرتا ہے،خوبصورت پیکنگ کے ذریعے مصنوعات کو پرکشش بنایا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ویلیو ایڈیشن اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ مرکوزکرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پیداواری لاگت کم ہونے سے ہر شخص اسے استعمال کے لئے خرید سکتا ہے، ہمیں مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ کے لئے دنیا کے تجربات سے استفادہ کرناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی سطح پر ماحولیاتی صورتحال کے تناظر میں تحقیق کر کے بہتر بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ اور برآمدات کے فروغ کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لایاجائے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کی روک تھام پر گفتگو

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور مہارتوں کو فروغ دینا چاہیے، سرگودھا یونیورسٹی، سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھرپور تعاون فراہم کررہی ہے۔

Related Posts