شادی کی تیاریاں، شاہین شاہ آفریدی نے دل کی بات بتادی

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کی تیاریاں، شاہین شاہ آفریدی نے دل کی بات بتادی
شادی کی تیاریاں، شاہین شاہ آفریدی نے دل کی بات بتادی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی کیلئے جلدبازی نہیں کرنا چاہتا اور شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔

شاہین آفریدی کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ابھی مشکل ہے، جلدبازی نہیں کرنا چاہتا، یہ نہ ہوکہ ایک دو میچ کیبعد پھران فٹ ہوجاؤں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی دوں گا، پی ایس ایل کیلئے تیاری کررہے ہیں، ابھی 40 دن ہیں۔

فاسٹ بولر نے مزید بتایا کہ انجری سے ریکوری کر رہا ہوں، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔اپنی شادی سے متعلق شاہین آفریدی نے بتایا کہ شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی سابق کرکٹر و عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہونی ہے۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ، قومی کرکٹ ٹیم 438 رنز پر پویلین لوٹ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شاہین آفریدی 3 فروری 2023کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا ء آفریدی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

Related Posts