تیاریاں جاری، آئندہ چند گھنٹوں میں عمران خان کی گرفتاری متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی آئندہ 24 گھنٹوں میں گرفتاری متوقع ہے،توشہ خانہ اور خاتون جج کودھمکی دینے کے کیسز میں اسلاآباد پولیس آئندہ 24 گھنٹوں میں عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعملدآمد کیلئے زمان پاک جائے گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی،جہاں لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کا اجلاس کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودیہ عرب سربراہ اجلاس میں ایران و شام کی موجودی کیلئے کوشاں

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کی جائےگی،لاہور پولیس، اسلام آباد پولیس ٹیم کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی دینے میں تعاون کرے گی، اسلام آباد پولیس زمان پارک جانے سے پہلے عمران خان کے چیف سکیورٹی افسرسے بھی رابطہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں29 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے،جبکہ اسلام آباد کی دوسری عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آج توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے پرعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

Related Posts