قربانی کی تیاری یا ایکشن سین؟ بکرا چھت سے گرا، گائے ہکا بکا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسکرین شاٹ)

عیدالاضحی قریب آتے ہی شہر کی گلیوں، بازاروں اور سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کا چرچا ہے، ایسے میں ایک دلچسپ اور حیران کن ویڈیو نے سب کو چونکا دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گائے نیچے زمین پر آرام سے بیٹھی ہے، اچانک چھت سے ایک سفید رنگ کا بکرا سیدھا گائے پر آ گرتا ہے! یہ منظر ایسا تھا کہ چند لمحے کو دیکھنے والے بھی گھبرا گئے، مگر خوش قسمتی سے نہ گائے کو کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی بکرے کو خراش آئی۔

بکرا گرنے کے فوراً بعد سنبھل کر چلنے لگا، جبکہ گائے بھی گھبرا کر اٹھ گئی۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے کہا، “یہ بکرا قربانی کے لیے نہیں، چھلانگ مارنے کے لیے آیا ہے!” تو کسی نے لکھا، “یہ ہوتی ہے ہوائی قربانی!”

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر حیرت، ہنسی اور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ “اب قربانی کے جانور بھی ایئر ڈراپ ہو رہے ہیں”، تو کسی نے لکھا “یہ قربانی نہیں، جمناسٹک لگ رہی ہے!”

سرکاری حکام نے عوام سے گزارش ہے کہ قربانی کے جانوروں کو چھتوں یا غیر محفوظ جگہوں پر نہ رکھیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Related Posts