پیپلزپارٹی نے سندھ میں ہر منصوبہ کمیشن اور کک بیکس کیلئے شروع کیا، حلیم عادل شیخ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنا شرمناک عمل ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنا شرمناک عمل ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں ہر منصوبہ کمیشن اور کک بیکس کیلئے شروع کیا تھا سندھ میں کئی منصوبے سالوں سے نامکمل پڑے ہیں۔

جس کی وجہ عوام کے اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے۔عوامی منصوبوں میں کرپشن اور ذاتی جاگیر سمجھ کر عوام کے پیسے کو لوٹا گیا ہے۔ کرپشن کو جنم دینے والے بلاول زرداری کرپشن کے خاتمے کی بات کرتے اچھے نہیں لگتے۔

نیب نے گزشتہ کرپٹ حکومتوں کے دس سالہ دور میں صرف ایک سو چار ارب موجودہ ستائیس ماہ پونے چار سو ارب سے زیادہ کی ریکوری کی ہے۔ تیرہ سالوں تک سندھ کو لوٹنے والوں کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

سندھ میں سات ہزار آٹھ سو اسی ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود عوام پینے کے پانی سے محروم ہے۔ اربوں روپے لاء اینڈ آرڈر پر خرچ کر دیئے گئے لیکن صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ جاتے جاتے باقی رہ جانے والے غیر قانونی کام بھی کرتے جارہے ہیں۔

سندھ میں کرپشن کرنے والے افسران کو ترقی دی جارہی ہیں۔ سندھ کی عوام کا پئسا مال غنیمنت سمجھ کر لوٹا جارہا ہے۔ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے۔

وزیر اعظم کے مشروط اعلان پر غور کرنے کے بجائے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں خاموش بیٹھ گئی ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو ملک و قوم کی فکر نہیں بلکہ اپنے کرپشن کے پیسے بچانے کی فکر ہے۔