بینظیر بھٹوشہید کی15ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کا جلسہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 15ویں برسی آج منائی جارہی ہے، پیپلز پارٹی گڑھی خدابخش میں جلسہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو کو آج سے ٹھیک 15سال قبل 27 دسمبر 2007 کے روز شہید کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت لاڑکانہ پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم سواتی کا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر عدم اعتماد

گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی یاد میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے بے نظیر بھٹو کو ان کی 15ویں برسی کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا آنجہانی چیئر پرسن پی پی پی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم بے نظیر بھٹو کے مشن کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کرسکتے۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی فلاسفی میری رہنمائی کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے انتہا پسندی کے خلاف غیر معمولی جدوجہد کی۔ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنی ہے۔

 

Related Posts