شعبۂ صحت پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعبۂ صحت پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔بلاول بھٹو زرداری
شعبۂ صحت پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔بلاول بھٹو زرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شعبۂ صحت پی پی پی کی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی صورتحال میں شعبۂ صحت کے اعدادوشمار پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعدادوشمار ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے مسلسل شعبۂ صحت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا تاکہ صوبے کے عوام کو بہترین سہولیات دی جاسکیں۔ 

واضح رہے کہ یہ بیان چیئرمین پیپلز پارٹی نے اینی میری نامی سوشل میڈیا صارف کے شیئر کردہ اعدادوشمار پر ردِ عمل دیتے ہوئے جاری کیا جس کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے خلاف مہیا کردہ طبی سہولیات ہر صوبے سے زیادہ ہیں۔

شیئر کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں 55 آئسولیشن بیڈز، 275 قرنطینہ بیڈز اور 1 ہزار 125 ہوٹلز موجود ہیں جبکہ بلوچستان میں 118 آئسولیشن بیڈز، 2 ہزار 263 قرنطینہ بیڈز اور 203 ہوٹلز موجود ہیں جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو رکھا جاسکتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 24 آئسولیشن بیڈز، 78 قرنطینہ بیڈز اور 211 ہوٹلز، پنجاب میں 18 آئسولیشن بیڈز، 155 قرنطینہ بیڈز اور 26 ہوٹلز موجود ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں 37 آئسولیشن بیڈز، 317 قرنطینہ بیڈز اور 131 ہوٹلز موجود ہیں۔

Image

گلگت بلتستان میں 78 آئسولیشن بیڈز، 46 قرنطینہ بیڈز اور 958 ہوٹلز ہیں جبکہ سندھ میں صرف 75 ہوٹلز ہیں تاہم قرنطینہ بیڈز اور آئسولیشن بیڈز کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ سندھ میں 2 ہزار 426 آئسولیشن جبکہ 2 ہزار 362 قرنطینہ بیڈز موجود ہیں۔ 

Related Posts