چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PP nominated Yusuf Raza Gilani for Senate chairman
PHOTO: Al Jazeera

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن چیئرمین سیکریٹریٹ سے چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے جاری کیا۔

یوسف رضا گیلانی 2008 سے 2012 تک پاکستان کے وزیراعظم رہے تاہم عدالت کی طرف سے سزا کے بعد پانچ سال کیلئے سیاست کے میدان سے باہر رہے۔

یوسف رضا گیلانی نااہلی ختم ہونے کے بعد اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے حفیظ شیخ کو شکست دیکر سینیٹر منتخب ہوئےتھے جبکہ حالیہ عام انتخابات میں بھی حصہ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔

یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ نامزدگی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ہونیوالی ڈیل کا نتیجہ ہے جس کے تحت آصف علی زرداری کو صدر مملکت کا عہدہ دیا گیا تھا۔

صادق سنجرانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین سینیٹ کا عہدہ کئی روز سے خالی ہے، سینیٹ میں حکومتی ارکان کی اکثریت کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی کی با آسانی چیئرمین سینیٹ بننے کی امید ہے۔

Related Posts