سلو واکیہ میں پاور لفٹنگ مقابلوں کا انعقاد، ربیعہ شہزاد نے پاکستان کیلئے سلور میڈل جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلو واکیہ میں پاور لفٹنگ مقابلوں کا انعقاد، ربیعہ شہزاد نے پاکستان کیلئے سلور میڈل جیت لیا
سلو واکیہ میں پاور لفٹنگ مقابلوں کا انعقاد، ربیعہ شہزاد نے پاکستان کیلئے سلور میڈل جیت لیا

سلو واکیہ: پاکستان کی پاو رلفٹر ربیعہ شہزاد نے سلو واکیہ میں ہونے والے پاور لفٹنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا۔

سلو واکیہ میں ہونے والے ورلڈ پاور لفٹنگ کے مقابلے گلوبل پاور لفٹنگ کمیٹی نے کرائے جس میں پاکستان کی ربیعہ شہزاد نے 52 کلو گرام کلاس میں سلور میڈل جیتا جبکہ یوکرین کی پاور لفٹر نے گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستانی کھلاڑی ربیعہ شہزاد نے  267.5 کے جی وزن اٹھایا اور قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا

پاور لفٹنگ مقابلے میں سلور میڈل جیتنے کے بعد ربیعہ کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت کر خوش ہوں، میں سیلف فنانس پر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد نیشنل ریکارڈ قائم کرنا تھا تاکہ میں اپنی پرفارمنس دکھا سکوں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کے معاملات دیکھنے چاہئیں۔

یادرہے کہ ربیعہ شہزاد قومی بیڈ منٹن چیمپئن اولمپئین ماحور شہزاد کی بہن ہیں۔

Related Posts