جھوٹی رپورٹس مسترد، بجلی کی قیمت میں 7اعشاریہ41روپے کا ریلیف ملنا شروع

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو: آن لائن)

جھوٹی رپورٹس مسترد کردی گئیں۔ حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تعین کے ذریعے صارفین کو 7اعشاریہ 41روپے کا ریلیف ملنا شروع ہوگیا جو وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے گزشتہ روز سماعت کی جس کے دوران نیپرا اور متعلقہ وزارت نے حقائق اور اعدادوشمار واضح کردئیے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف کو لاگو کرنے کیلئے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے صارفین کیلئے ٹیرف تبدیل کرنا ہی ممکنہ طریقہ ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے بیان کے مطابق نیپرا عوامی سماعت طلب کی تھی۔ وزیراعظم نے گرمی اور عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ریلیف تیزی سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ میڈیا نے بیس ٹیرف میں تبدیلی نہ ہونے کا کہا جو حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت کو عوام کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کرنے کا کریڈٹ دینا ہوگا۔

پاور ڈویژن کے ترجمان ظفریاب کا کہنا ہے کہ گرمیوں کیلئے حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مسلسل کوششیں کی گئیں، اور ریلیف کو ممکن بنایا گیا، گزشتہ کئی ماہ میں ٹاسک فورس نے آئی پی پیز کے ساتھ ٹیرف پر مذاکرات کیے تاکہ ریلیف ممکن بنایا جائے۔ حالانکہ میڈیا رپورٹ میں بھی یہ حقیقت قبول کی گئی ہے کہ صارفین کو ریلیف ملنے کا آغاز ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کی ہیڈ لائن اس طرح بنائی گئی جس سے الجھن پیدا ہو۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سی ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کے ذریعے صارفین کو وزیراعظم کے اعلان کے مطابق 7اعشاریہ 41روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کی قیمت کم کرنے کی خوشخبری 3روز قبل سنائی تھی۔

Related Posts