متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے بعد امریکی سفیر کی تعیناتی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے بعد امریکی سفیر کی تعیناتی
متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے بعد امریکی سفیر کی تعیناتی

ابوظہبی: امریکا نے 2021 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارٹینا اسٹرونگ نے اپنے فرائضِ منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔

مارٹینا اسٹرونگ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سفیر تعینات کیے جانے والے جان رکولٹا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

مارٹینا اسٹرونگ ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں جو عبوری مدت کے لیے سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے میں چیف مشن کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، صحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

مارٹینا اسٹرونگ اس سے قبل بلغاریہ، عراق، چیک ری پبلک اور بارباڈوس میں بھی سفیر کی ذمے داریاں انجام دے چکی ہیں۔وہ عربی، چیک، پولش، فرنچ، جرمن، روسی اور بوسنیا کی زبانیں بول سکتی ہیں۔

Related Posts