پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک میں بدترین مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے باعث 2 ماہ بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ، نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ نگران حکومت کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہو گا، یکم اگست سے 15 ستمبر کے درمیان پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 78.38 روپے اور 75.73 روپے فی لٹر اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو واضح کردیا

ذرائع کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جبکہ اس وقت پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل فی لٹر ریٹیل سطح پر 331 سے 333 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Related Posts