پاکستان کی معاشی صورتحال کے مثبت اشاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے۔ آج بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2 ہزار 328 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2 ہزار 328 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار 352 پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز 175 کھرب سے زائد (17 ہزار 573 ارب) کا بجٹ پیش کیا تھا جس میں تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی جب کہ تنخواہوں پر بھی انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی تھی۔
بجٹ 2025-26 میں جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ جائیداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی 3.5 فیصد شرح کم کرکے 2 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔