صدارتی الیکشن جاری، ایرانی سپریم لیڈر کی جانشینی متاثر ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: ایران میں صدارتی الیکشن کی پولنگ جاری ہے، عالمی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ الیکشن سے ایرانی سپریم لیڈر کی جانشینی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں انتخابات کا عمل جاری ہے۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل 6 بجے شام تک جاری رہے گا تاہم ووٹرز ٹرن آؤٹ کو دیکھتے ہوئے عموماً ایران میں پولنگ کا وقت آدھی رات تک بڑھا دیا جاتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے کہ ایران میں انتخابات کا عمل ملک میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی لہر کے ساتھ جاری ہے جبکہ عوام سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے چار وفادار امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے والے ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ احمدی وحیدی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے انتخاب کیلئے ملک بھر میں 60 ہزار ووٹنگ اسٹیشن اور 90 ہزار ووٹنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، تارکینِ وطن کیلئے ملک سے باہر 300ووٹنگ اسٹیشنز بھی قائم کردئیے گئے۔

عالمی تجزیہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کا ماننا ہے کہ ایران میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے ملک کی پالیسیوں میں کسی بڑی تبدیلی کا دور دور تک کوئی امکان نہیں تاہم 35سال سے اقتدار پر براجمان سپریم لیڈر کی جانشینی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts