ضلع خیبر میں راکٹ حملہ، پولیس اور ایف سی اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Policeman, FC official martyred in rocket attack in Khyber district

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبر : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں اتوار کی رات نامعلوم دہشت گردوں نے چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چوکی پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس نے جوابی حملہ کیا جس سے دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ حملے کے بعد قریبی تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے تاہم افواج پاکستان کی انتھک کاوشوں کی بدولت بڑی حد تک دہشت گردی پر قابو پایا جاچکا ہے۔

حکومت پاکستان نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئےحال ہی میں آپریشن عزم استحکام کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ملک میں باقی ماندہ دہشت گردوں کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔

Related Posts