کراچی میں 1000 سے زائد بڑے منشیات فروش سرگرم، رپورٹ منظرِ عام پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 1000 سے زائد بڑے منشیات فروش سرگرم، رپورٹ منظرِ عام پر آگئی
کراچی میں 1000 سے زائد بڑے منشیات فروش سرگرم، رپورٹ منظرِ عام پر آگئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 1000 سے زائد بڑے منشیات فروش سرگرم ہیں، موت کے سوداگروں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا جس کے بارے میں اہم رپورٹ منظرِ عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات پر کراچی پولیس نے خصوصی رپورٹ تیار کر لی جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے 7 ضلعوں میں 1038 بڑے منشیات فروش موجود ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سنٹرل میں موت کے سوداگروں کا کاروبار سب سے زیادہ ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 234 جبکہ ڈسٹرکٹ سنٹرل میں 233 ہائی پروفائل موت کے سوداگر موجود ہیں جو نشے کا یہ مذموم کاروبار مسلسل جاری رکھتے ہیں۔ زیادہ تر یہ زہر نوجوان نسل کو پلایا جارہا ہے۔

کورنگی میں 118، ملیر میں 143، سٹی میں 105، جنوبی میں 114 جبکہ ضلع شرقی میں 90 منشیات فروشوں کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کا تعلق اسٹریٹ کرائمز سے بھی ہے۔ نشے کے کاروبار کے خلاف پولیس کارروائی کے بعد اسٹریٹ کرائمز میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 10سے زائد پولیس مقابلے کیے جن کے دوران 10 ملزمان گرفتار کیے گئے جن پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

ضلع ایسٹ پولیس نے کراچی میں جرائم کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش ملزمان کے ساتھ متعدد پولیس مقابلے کیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں  10 سے زائد پولیس مقابلے، 19 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Related Posts