غازی آباد :اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں پانچ دن قبل گائے ذبیحہ کے مبینہ الزام میں انکاؤنٹر کے بعد 7 نابالغ نوجوانوں کو مقامی پولیس نے ٹانگوں میں گولیاں ماردیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پون کمار نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت مستقیم، سلمان، مونو، انتظار، ناظم، آصف اور بولار کے طور پر کی گئی ہےجبکہ دو دیگرنوجوان، بھورا اور دانش فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
مزید پڑھیں:سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں میں 30 کشمیری شہید، پاکستان کابھرپوراحتجاج