مداری کی بندریا رانو تشدد کے بعد قتل، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بندریا رانو تشدد کے بعد قتل
(فوٹو: وہاڑی پولیس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وہاڑی میں مداری کی بندریا رانو تشدد کے بعد قتل کردی گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلتا کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان نے بے زبان جانور کے ساتھ ظالمانہ سلوک کا نوٹس لے لیا۔ وہاڑی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان نے غریب مداری سے گزشتہ شب اس کی بندریا رانو چھین کر تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔ واقعے کی تفصیلات سامنے آنے پر پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ ایک اور واقعے میں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک جگہ چھاپہ مارا تو ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں وہاڑی پولیس کے کھوجی محمد اسماعیل شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ ماہ پیش آنے والے واقعے میں شہید کھوجی محمد اسماعیل کی نمازِ جنازہ وہاڑی پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔

Related Posts