پکنک پارٹی خراب، پولیس نے گھر سے بھاگنے والے گدھے گرفتار کرلیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: پکسا بے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی ریاست ورجینیا میں پولیس نے گھر سے بھاگ کر سڑکوں پر آوارہ گھومنے والے گدھوں کی پکنک پارٹی خراب کردی۔ پولیس نے گھر سے بھاگنے والے گدھے گرفتار کرلیے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں ورجینیا پولیس نے بتایا کہ کریٹیکل انسیڈنٹ اسٹریس مینجمنٹ ٹیم کے پولیس اہلکاروں نے 2 گدھوں کو دیہی سڑک پر گھومتے دیکھا اور پھر ٹیم نے متعلقہ علاقے کے پولیس سارجنٹ کی مدد سے گدھے قابو کرلیے۔

پولیس نے حفاظتی انتظامات کے پیشِ نظر دونوں گدھوں کو مالک کے حوالے کردیا۔ یہی نہیں، بلکہ پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اپنے نوٹ میں تحریر کیا کہ ٹیم ورک سے مضبوط سپورٹ نیٹ ورک کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

گدھے کو تھپڑ مارنے کا واقعہ

آج سے کم و بیش 7 سال قبل امریکا میں ایک 18 سالہ نوجوان پر مقدمہ چلایا گیا جس نے ایک فارم ہاؤس میں موجود گدھے کو تھپڑ مارا تھا۔ امریکا سمیت پوری دنیا میں اس کیس کو اپنی نوعیت کا منفرد کیس قرار دیا گیا تھا۔

پولیس نے 18 سالہ ملزم لوکس ڈیٹرچ کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ گدھے پر تشدد کے الزام میں باضابطہ تفتیش بھی کی۔ لڑکے کی جانب سے گدھے کو تھپڑ رسید کرنے کے عمل کو جانوروں پر ظلم اور تشدد کے زمرے میں رکھا گیا تھا۔

ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ جواں سال ملزم نے گدھے کو تھپڑ مار کر ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی جس کے نتیجے میں پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کا موقع مل گیا۔ جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد نے ملزم کے خلاف درخواست بھی دی تھی۔

Related Posts