راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے اپنی ایک اہم کارروائی کے دوران ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان سے جرائم کے دوران ہتھیایا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا۔
سوتیلی بہن کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ چھینے گئے 7 موٹر سائیکل، چوری شدہ 5موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس پارٹی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے مبارکباد پیش کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے اور اپنے انسانیت سوز جرم کو چھپانے کیلئے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گزشتہ ماہ راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس کو اطلاع ملی کہ بگا شیخان کے علاقے میں 15سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی جس پر اے ایس پی صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقعے پر پہنچ گئے تاہم واقعہ قتل کا نکلا۔