کراچی میں بچوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، پولیس نے 2 معلمین کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بچوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، پولیس نے 2 معلمین کو گرفتار کر لیا
کراچی میں بچوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، پولیس نے 2 معلمین کو گرفتار کر لیا

کراچی میں بچوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر مومن آباد تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 معلمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دِکھایا گیا تھا کہ استاد سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے میں موجود بچی پر بہیمانہ تشدد کرتا ہے جس پر ترجمان ویسٹ کراچی زون پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کا اعلامیہ جاری کردیا۔

پولیس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مدرسے کی طالبہ پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع غربی کی پولیس نے مذکورہ معلم کی تلاش کیلئے تحقیق شروع کی۔ ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد یہ علم ہوا کہ وہ 1 سال 6 ماہ پرانی ویڈیو ہے جس میں فرید نامی معلم نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اعلامیے کے مطابق پولیس کو پتہ چلا کہ مدرسہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے ضیاء کالونی میں واقع ہے جس کا نام مدرسہ خالد بن ولید ہے جبکہ رواں ماہ کے دوران اسی مدرسے میں علی سید نامی ایک قاری نے حمزہ نامی 6 سالہ طالبِ علم پر بھی بہیمانہ تدد کیا۔

واقعے پر مزید تحقیق سے پتہ چلا کہ حمزہ پر تشدد کی ویڈیو بھی موجود ہے جو پولیس کو ملی جس پر پولیس نے طالبِ علم کے والد جمیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ قاری فرید اور علی سید کو گرفتار کرنے کے بعد تشدد کے دونوں واقعات پر مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیوی ٹریفک عوام کو کچلنے میں مصروف

Related Posts