کراچی، منشیات فروش نیٹ ورک کے 2ملزمان گرفتار، 7من چرس برآمد

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
کراچی، منشیات فروش نیٹ ورک کے 2ملزمان گرفتار، 7من چرس برآمد
کراچی، منشیات فروش نیٹ ورک کے 2ملزمان گرفتار، 7من چرس برآمد

کراچی: ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نیٹ ورک کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 7 من چرس برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے احکامات پر سچل پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ ایک وائٹ کرولا کار سے تقریباً 280 کلو گرام (7من) چرس برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس کے مخبر گھروں میں لوٹ مار کرنے لگے

کراچی کے پوش علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والا برگر گینگ گرفتار

پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر جمالی پل، سپر ہائی وے کے قریب ٹویوٹا وائٹ کرولا کو روکا اور 2 ملزمان 36 سالہ محمد عرفان اور نصیب اللہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے کار کے اندر خفیہ خانوں میں چرس کے 248 پیکٹ چھپا رکھے تھے۔

چرس کے 248 پیکٹس میں سے280 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے بتایا کہ منشیات کوئٹہ اور پشین سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی ہیں۔ ملزمان 2 گاڑیاں پہلے بھی کراچی لاکر منشیات سپلائی کرچکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی 2 گاڑیوں نے بھاری مقدارمیں منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیں۔کلیم نامی شخص پشین میں گاڑی کے مختلف خفیہ خانے بنا کر منشیات پیک کرتا ہے اور ڈرائیور کے ذریعے کراچی بھیجتا ہے۔ کار کو اسلام آباد کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا منشیات سپلائی کا پورا نیٹ ورک سامنے آیا ہے۔ موت کے سوداگروں کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کریں گے جن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے منشیات فروشوں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔ 

 

Related Posts