وزیرِ اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب قیادت کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب قیادت کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔شہباز گل
وزیرِ اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب قیادت کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔شہباز گل

اسلام آباد: وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب قیادت کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ وزیرِ اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے جسے لیڈر شپ کا فرق کہاجاسکتا ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستان نے وہ دن بھی دیکھا جب اس کے ایک وزیرِ اعظم کو اسی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بات کرنے سے بھی روک دیا جاتا تھا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے وزیرِ اعظم کی تعریف میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا ایک شعر بھی شیئر کیا جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو شاہین اور سابق حکمرانوں کو گرگس یعنی گدھ قرار دیا گیا ہے۔ 

پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں

کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور

یاد رہے کہ  وزیرِ اعظم آج عالمی اقتصادی فورم کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے جس کے دوران کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بین الاقوامی اقتصادی فورم کو  کورونا وائرس کے باعث قوم کے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ 

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم اقتصادی فورم کے ہنگامی اجلاس میں آج شریک ہوں گے

Related Posts