محکمہ موسمیات کی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب کا خدشہ
(فوٹو: ڈیلی ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے سے خبردار کردیا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں عوام کو شدید موسمی حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجوسٹ شاہ عباس کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں جون کے آخر شے سروع ہوں گی جس کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران درجہ حرارت بھی معمول سے زائد رہے گا۔

سندھ سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں گرمی پہلے ہی عروج پر ہے۔ سندھ کے شہر موہنجو دڑو میں گرمی کے سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی زائد رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ اور سیلابی کیفیت ہوسکتی ہے۔

فرضی مشقیں شروع

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم اے نے بھی جولائی میں معمول سے زائد بارشوں کا الرٹ جاری کیا جس کے بعد دریائے چناب ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا۔ سیلاب میں پھنسنے اور ڈوبنے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا گیا۔

ابتدائی فرضی مشق میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، شہری دفاع اور مختلف غیر سرکاری تنظیمی شریک ہوئیں، تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی سی مظفر گھڑ میاں عثمان علی نے ریسکیو سمیت دیگر محکموں کے کیمپوں کا معائنہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

Related Posts