ملک کے مختلف شہروں میں خشک موسم کی پیشگوئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Pakistan braces for intense heatwave during Eid holidays
FILE PHOTO

اسلام آباد: پاکستان محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد موسم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں شام یا رات کے وقت کچھ مقامات پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند بھی چھا سکتی ہے۔

موسمیاتی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں براعظمی ہوا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شمالی علاقوں میں ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی محسوس کی گئی۔ پنجاب کے اکثر علاقوں میں اسموگ اور شدید دھند دیکھی گئی۔ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں۔

منگل کو لیہ ملک کا سرد ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔

Related Posts