مون سون کا نیا سلسلہ، سندھ اور بلوچستان میں بارشیں آج سے شروع ہوں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کے نئے سلسلے کے دوران سندھ اور بلوچستان میں بارشیں آج سے شروع ہوں گی جن کے دوران اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہورہا ہے جو پیر تک جاری رہے گا۔ نئے سسٹم کے تحت کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، شہید بے نظیر آباد، دادو اور تھرپارکر میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

صوبہ سندھ کے دیگر علاقوں نگر پارکر، میر پور خاص، اسلام کوٹ، عمر کوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں بھی بارش اور طوفانِ بادوباراں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کی حالیہ پیشگوئی کے مطابق بلوچستان کے شہر لسبیلہ، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل، لورا لائی، کوہلو اور سبی  جبکہ صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور، رحیم یار خان، خانپور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور دیگر شہروں میں بھی بارش ہوگی۔

صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال، ملتان اور ساہیوال میں بھی مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے تحت موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کراچی میں اربن فلڈنگ کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

چیف میٹریولوجسٹ کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ نیا سسٹم گزشتہ سسٹمز کے مقابلے میں کمزور ہے جس کے دوران شہر بھر میں تیز بارشیں متوقع ہیں جبکہ گزشتہ بارشوں کے دوران کراچی کا نقشہ ہی بدل گیا۔ اربن فلڈنگ کے باعث پاک فوج  کو شہری انتظامیہ و حکومت کی مدد کیلئے آنا پڑا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے، گلستانِ جوہر میں لینڈ سلائڈنگ کے مقام پر مزید ایک دیوار گر گئی۔جس کے نیچے متعدد افراد دب گئے۔

لینڈ سلائڈنگ کے مقام سے گزشتہ روز 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 6 افراد کی میتیں نکالی گئیں۔ جائے حادثہ پر مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی رہا۔ پولیس نے لینڈ سلائڈنگ کے مقام پر پہاڑی پر بنے مکانات خالی کرا لیے۔

مزید پڑھیں:  بارش کے دوران مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق

Related Posts