اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج اتحادی اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ظہرانے پر بلا لیا جس میں قومی سطح پر قانون سازی سمیت اہم معاملات پر مشاورت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا اتحادی اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ آج ہوگا جس میں مختلف قومی امورپر اتحادی جماعتوں کے اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
بھارتی حکومت کی ذہنیت امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیر اعظم
عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا 13 نکاتی اجلاس
قانون سازی کے معاملات پر حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومت کے مقابلے میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری رہا جس پر پی ٹی آئی قیادت کو تشویش ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا جس میں انتخابی اصلاحات پر قانون سازی متوقع ہے۔ کلبھوشن یادیو کیس سمیت دیگر معاملات پر بھی قانون سازی کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ اپوزیشن حکومت مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی قانون سازی روکنے کیلئے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی قیادت میں مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بھرپور حاضری کے ساتھ شریک ہونے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا ظہرانہ اپوزیشن کی کارروائیوں پر بند باندھ سکتا ہے۔