اسلام آباد:وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج عالمی اقتصادی فورم کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے جس کے دوران کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بین الاقوامی اقتصادی فورم کو کورونا وائرس کے باعث قوم کے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI will be addressing World Economic Forum today through a video link. Prime Minister will be talking about Pakistan’s #COVID19 situation & the initiatives taken by the government pic.twitter.com/Tm0RysceeH
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 20, 2020
وزیرِ اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے ہنگامی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں دنیا بھر سے عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں تاکہ عالمی اقتصادی فورم کو دنیا بھر میں وائرس سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔
بین الاقوامی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی کاوشوں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ حکومت لاکھوں پاکستانیوں کی معاشی مشکلات دور کرنے کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سمیت دیگر اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی قیادت سے ملک میں جاری ناول کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے سیاست نہ کرنے کی اپیل کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کورونا وائرس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔وزیراعظم