شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم قازقستان کا دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4جولائی کو آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 2 سربراہی اجلاسوں میں شرکت کیلئے قازقستان کا دورہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی کابینہ اراکین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کے روز بیان جاری کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے اور یہ مؤقف رکھیں گے کہ پاکستان تنظیم کے رکن ممالک سے روابط کو اہمیت دیتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کریں گے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ڈائیلاگ پارٹنرز، مبصر ریاستوں، چیئر کے مہمانوں اور عالمی تنظیموں سے ہوگا۔ اس موقعے پر وزیراعظم قومی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعاون، تجارتی شراکت داری اور خطے کی صورتحال پر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Related Posts