دو روزہ دورہ، وزیر اعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب مکمل ہونے کے بعد یو اے ای روانہ
وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب مکمل ہونے کے بعد یو اے ای روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف برادر اسلامی ملک کے 2 روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات کیلئے آج روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد اور وفاقی کابینہ اراکین کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے جس کا مقصد ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دورۂ عرب امارات، قرض واپسی کیلئے مزید مہلت لینے کا فیصلہ

دورۂ عرب امارات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ آج سے شروع ہونے والے دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران  وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 2 ارب ڈالر  قرض کی واپسی کیلئے مزید مہلت  کی درخواست کیے جانے کا امکان ہے۔

 پاکستان اور یو اے ای پی ٹی سی ایل کی جائیدادوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد 80 کروڑ ڈالرز میں سے کچھ بقایا جات کا تصفیہ کرنا ہے۔

واجب الادا بقایا جات پر طویل تنازعہ پبلک لسٹڈ سرکاری اداروں کے حصص کی یو اے ای کو فروخت کو تعطل کا شکار کرسکتا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز تمام اہم فیصلوں کاجائزہ لیا۔

 

Related Posts