وزیراعظم کاریکوڈک منصوبے میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ بلوچستان اور خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا جس سے صوبے میں ترقی ہوگی۔

گفتگو سے قبل دی گئی بریفنگ میں وزیراعظم شہباز شریف کو آگہی دی گئی کہ ریکوڈک پلان کی فزیبلٹی رواں برس کے آخر تک مکمل ہوگی۔ منصوبے پر کام کرنے کیلئے بلوچستان کا ڈومیسائل رکھنے والے افراد کو ترجیحاً بھرتی کیا جارہاہے۔ بیرک گولڈ کی جانب سے تربیت بھی دی گئی۔

بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے بریفنگ کے دوران آگہی دی کہ کمپنی خواتین سمیت 100افراد کو فنی تربیت فراہم کرچکی ہے اور کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب 3اسکولز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ وزیراعظم نے کمپنی کی کارکردگی کی تعریف کی۔

وزیراعظم  نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ صوبے میں مواصلات کے انفراسٹرکچر بالخصوص ریلوے لائن کے حوالے سے منصوبہ سازی ہوگی۔ بیرک گولڈ معدنیات کے دیگر منصوبوں پر بھی سرمایہ کاری کرے۔

Related Posts