پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر دونوں ممالک میں مکمل اتفاقِ رائے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے بیان جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر لیو جیان ژاؤ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاک چین پولیٹیکل پارٹیز فورم کی کامیاب تنظیم پر مبارکباد دی۔

بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بزنس ٹو بزنس اور صنعتی شعبوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے سی پیک کا نیا مرحلہ شروع کرنے کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن و ترقی کیلئے بھی ناگزیر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں کی استعدادِ کار میں بہتری کے حوالے سے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک  چین دوستی آزمائش کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے۔ اس دوران چینی وزیر لیوجیان ژاؤ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورۂ چین کامیاب رہا۔

چینی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اگلے مرحلے کیلئے تیار ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین حکومت سے حکومت اور کاروبار سے کاروبار شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔ اس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف بھی موجود تھے۔

Related Posts