وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی کابینہ اراکین شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس میں دوپہر 1 بجے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تمام آئی جیز بھی شریک ہوں گے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں چینی ورکرز کی سکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

آج ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں قومی سلامتی کے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اپیکس کمیٹی کو سعودی عرب اور چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتوں پر بھی آگہی دی جائے گی۔

قومی سلامتی کے اہم مسائل

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، اسٹریٹ کرائمز، چوری اور رہزنی کی وارداتیں قومی سلامتی کے اہم مسائل میں شامل ہیں جبکہ سی پیک کے مختلف منصوبوں کی تکمیل میں مصروف غیر ملکی باشندوں کی سلامتی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔

سی پیک کے منصوبوں کو امریکا اور چین سمیت دنیا کی بڑی معیشتیں اور خطے سے باہر بیٹھی مغربی طاقتیں اپنے اپنے مفادات کے تناظر میں دیکھ رہی ہیں۔ ایسے میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Related Posts