وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے تاجکستان سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

پی ٹی وی نیوز  کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف 3 اور 4 جولائی 2024 کو آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے اجلاس اور ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف  کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار اور کابینہ کے دیگر سینئر ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ہوں گے جہاں وزیراعطم پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال اور گفتگو کریں گے۔ شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے جس کے دوران اہم ملکی و عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔

سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کریں گے، وزیراعظم ایس سی او خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم تنظیم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سرگرمِ عمل وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔آج بھی وزیراعظم شہباز شریف کی روس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیراعظم سہ ملکی بات چیت کے دور میں بھی شریک ہوں گے۔

Related Posts