منی لانڈرنگ کیس، وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان بے گناہ قرار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم شہباز شریف، اہلیہ اور بیٹے سمیت دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف، اہلیہ نصرت شہباز اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دیا۔ کیس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کے لندن قیام میں توسیع 

قبل ازیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور چیپٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور اہلِ خانہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیا۔ احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے مشاورت کیلئے اپنے لندن قیام میں 1 دن کی توسیع کردی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے لندن قیام کا دورانیہ 1 روز بڑھا دیا۔ وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے فیصلے کی تصدیق کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا۔

Related Posts