وزیراعظم کا آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیرونِ ملک دورے سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیاسی جماعتون سے مشاورت کے بعد جس کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج رات وطن واپس پہنچنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزراء اور وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی سمیت بعض سیاسی جماعتوں  نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی اور آپریشن سے متعلق فیصلہ ایوان سے منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی آپریشن کی مخالفت کی۔وزیراعظم نے آپریشن پر وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا۔

Related Posts