سیاسی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے عوام اور سیاستدانوں کو متحد ہونا ہوگا۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، شہباز شریف
دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام اور سیاستدانوں کو سیاسی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام اور سیاستدان سیاسی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔ منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی

حال ہی میں وفاقی حکومت نے بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ حکومت مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان شہریوں کو درپیش مسائل اور غیر قانونی امیگریشن کی خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے راستے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اسٹریٹجک ریفارمز انیشی ایٹوز کے سربراہ سلمان صوفی کا گزشتہ روز اس حوالے سے کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔

 

Related Posts