جب تک جان میں جان ہے، دن رات انتھک کام کروں گا، ملک خوشحال ہوگا۔ وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جب تک جان میں جان ہے، دن رات انتھک کام کروں گا، ملک خوشحال ہوگا۔ وزیر اعظم
جب تک جان میں جان ہے، دن رات انتھک کام کروں گا، ملک خوشحال ہوگا۔ وزیر اعظم

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک میری جان میں جان ہے، دن رات انتھک کام کروں گا۔ پورا ملک خوشحال ہوگا۔ خیبر پختونخوا کو ان شاء اللہ عظیم صوبہ بنائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے شانگلہ کے علاقے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج نواز شریف کے شیر کے گھر آیا ہوں، جب تک میری جان میں جان ہے دن رات انتھک کام کروں گا، میرا یہ خیبر پختونخوا کا پہلا دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اشتر اوصاف علی نئے اٹارنی جنرل مقرر

جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کے پی میں اتنا عرصہ تحریک انصاف کی حکومت رہی کتنے اسپتال بنے مفت علاج کیے؟ یہاں جو وزیراعلیٰ ہیں وہ سستا آٹا فراہم کریں، اگر نہ کریں تو اپنے کپڑے فروخت کرکے آٹا سستا کریں گے۔ 

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ  خیبرپختونخوا کی ہر دکان پر سستا آٹا مہیا کرنے کا طریقہ آتا ہے، اگلے ایک دو دن میں آٹے کی جو قیمت پنجاب میں ہوگی وہی کے پی میں ہوگی۔جب ملک ترقی کرے گا تو پنجاب کے ساتھ کے پی کے کی بھی ترقی ہوگی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غداری اورحب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں، عمران خان اپنی تقریروں میں چار سالہ کارکردگی کی بات نہیں کرتے؟ ہم کشکول لے کر کب تک پھرتے رہیں گے؟ اس سے عزت نہیں ملا کرتی۔ 

انہوں  پاکستان کو قائم ہوئے 75 سال گزر گئے ،رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا،محنت اور خون پسینا ایک کرنے سے ہمارا بھکاری پن ختم ہوگا۔ شانگلہ میں میڈیکل کالج بنایا جائے گا۔ بشام کو 2 ارب کی گرانٹ بھی دیں گے۔ 

شہبازشریف نے کہا کہ عوام سے جھوٹ نہیں بولوں گا۔ جب تک وزیراعظم رہا، جھوٹے وعدے نہیں کروں گا،اگر غلطی ہوئی تو عوام کو گواہ بنا کر معافی مانگوں گا۔ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ 

Related Posts