وزیراعظم نے آئی ایم ایف وفد کو اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خزانہ، معاون خصوصی خزانہ، وزارت خزانہ، وزارت توانائی کے حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کے دوران معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے وفد کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ توانائی حکام نے وزیراعظم کو نظرثانی شدہ گیس مینجمنٹ پلان پیش کیا،حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی بھی یقین دہانی کروائی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 200پوائنٹس کا اضافہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ مذاکرات کا میوچل اکنامک اینڈ فِسکل پالیسی (ایم ای ایف پی) مسودہ مرتب کر رہے ہیں، ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ آج فائنل کرلیں گے۔

Related Posts