وزیر اعظم کا دورۂ ترکی، دو طرفہ تجارت کا ہدف 5ارب ڈالر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا دورۂ ترکی، دو طرفہ تجارت کا ہدف 5ارب ڈالر مقرر
وزیر اعظم کا دورۂ ترکی، دو طرفہ تجارت کا ہدف 5ارب ڈالر مقرر

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے دورۂ ترکی کے دوران آئندہ 3 سال میں پاک ترکی دو طرفہ تجارت کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے ون آن ون ملاقات دورے کے شیڈول کا حصہ ہے۔ وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوگی۔ میڈیا نمائندگان سے مشترکہ خطاب بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

پاکستان اور ترکی کے مابین سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ معروف ترک کمپنیوں کے سربراہان وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اور معاشی معاملات پر گفتگو کریں گے۔ وزیر اعظم نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کے دعوران کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات تاریخی و برادرانہ ہیں۔

پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترک قوم اپنے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ زلزلے ہوں، سیلاب یا قدرتی آفات، ترکی نے پاکستان کی بھرپور امداد کی۔ دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے۔ بدقسمتی سے دو طرفہ تعلقات میں ہمارے تعلقات کا عکس نظر نہیں آتا۔ تمام رکاوٹیں دور کریں گے۔

وزیر اعظم نے ترک سرمایہ کاروں کے ساتھ عدم تعاون کا ذکر کرتے ہوئے معذرت طلب کی اور کہا کہ ترکی نے بلا معاوضہ لاہور میٹرو بس ڈیزائن مہیا کیا۔ پاکستان توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا۔ ترکی اور پاکستان یک جان دو قالب کی مثال ہیں۔ ترک سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان دوسرا گھر ہے۔

Related Posts